پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ میں اپنی زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ دنیا کے سامنے پیش کرتی ہوں۔
اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ہم خوش مزاج لوگ ہیں، ہمیں گھومنے پھرنے کا شوق ہے اور یہی چیز میں انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ خلوص اور حقیقت پسندی کو پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مداح میرے ساتھ جڑے رہتے ہیں، میں اپنی زندگی کا صرف 30 فیصد حصہ دنیا کے سامنے پیش کرتی ہوں جبکہ باقی 70 فیصد زندگی نجی رکھتی ہوں۔
ایمن خان نے سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں بھی بات کی اور انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں بے ساختہ کچھ کہہ دیتی تھی جو بعض اوقات دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا سکتا تھا تاہم میں نے سوشل میڈیا کے دور میں اپنے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط برتنا سیکھ لی ہے۔
اداکارہ نے کہا یہ بھی کہا ہے کہ اب میں یہ سوچتی ہوں کہ میری باتوں سے کسی کا دل نہ دکھے، پہلے میں بے ساختہ کچھ بھی بول دیتی تھی مگر اب میں بہت محتاط ہو گئی ہوں۔