معین اختر کی زندگی پر مبنی کتاب آئندہ ماہ شائع ہو گی

Published On 26 January,2025 12:27 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فنکار معین اختر کی زندگی پر مبنی کتاب آئندہ ماہ فروری 2025 میں شائع ہو گی۔

باصلاحیت فنکار کی زندگی پر مبنی یہ کتاب آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تحت شائع ہو گی جسے دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

416 صفحات کی یہ کتاب ابتداً اردو میں شائع کی جا رہی ہے بعد ازاں اس کا انگلش ایڈیشن بھی شائع ہو گا، کتاب کے پیش لفظ مرحوم ضیاء محی الدین نے جبکہ دیباچہ انور مقصود نے تحریر کیا ہے۔

کتاب کی تقریب رونمائی ہوٹل بیچ لگژری میں منعقد ہونے والے سالانہ کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) میں متوقع ہے۔