لاہور: (دنیا نیوز) منفرد اسلوب اور دھیمے لہجے کے شاعر جون ایلیا کی 93 ویں سالگرہ منائی گئی۔
وصل و ہجر کی تلخیوں کو منفرد انداز سے بیان کرنے والے جون ایلیا نے اردو ادب کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا، اُن کے شعری مجموعوں میں یعنی، لیکن ، گویا اور گمان شامل رہا، جون ایلیا کی شاعری کو معاشرے اور روایات سے کھلی بغاوت سے عبارت کیا جاتا ہے۔
برجستہ کلام، سادہ زبان اور اچھوتے مزاج کی وجہ سے جون ایلیا آج بھی مداحوں کے دلوں ميں بستے ہیں۔