لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیمل خاور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری ہے، انہوں نے تمام تر توجہ اپنی فیملی کو دینی شروع کردی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نیمل خاور کا کہنا تھا کہ حمزہ کیساتھ کم عمری میں شادی کرنا اور پھر مصطفیٰ کی پیدائش پر ان کی کسی قسم کی پلاننگ نہیں تھی، بس میں بچوں کو پسند کیا کرتی تھیں۔
انہوں کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیملی کو ترجیح دینے کے فیصلے پر میری اپنی ذاتی شناخت کافی متاثر ہوئی ہے، میں مصوری کرنا تک بھول چکی تھی۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد فیملی پلاننگ لازمی ہونی چاہیے اسی لیے حمزہ اور میں نے یہ فیصلہ کیا کہ حمزہ شوبز میں کام کریں گے اور میں گھر کی ذمہ داریاں نبھاؤں گی۔
نیمل خاور نے کہا کہ حمزہ بہت سپورٹ کرنے والے شوہر ہیں، ماں باپ کے تعلقات کا اولاد پر گہرا اثر پڑتا ہے، جب بچہ دیکھتا ہے کہ اس کے ماں باپ لڑ رہے ہیں تو اس کے ذہن پر غلط اثر پڑتا ہے۔