لاہور: (ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ میمونہ قدوس نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں بہت مشکلات دیکھیں، کئی اداکارائیں مجھ سے جلتی تھیں۔
حال ہی میں اداکارہ میمونہ قدوس نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کیریئر کے آغاز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے مجھے اپنے آبائی شہر سے کم عمری میں تنہا نکلنا پڑا جس وجہ سے میں نے کئی مسائل کا سامنا بھی کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں اداکارائیں مجھ سے جلتی تھیں، یہاں تک کہ سینئر اداکارائیں جو اب "آنٹیاں" بن چکی ہیں، وہ بھی مجھ سے حسد کرتی تھیں، "آنٹیوں" کو یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ میں ان کا نصیب کیسے چھین سکتی ہوں؟
میمونہ قدوس نے انکشاف کیا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ہراساں تک کیا گیا اور جب انہوں نے اس کی شکایت کی تو ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کی گئیں، شکایت کا ان پر منفی اثر پڑا، تاہم انہوں نے ہراساں کرنے والے افراد کا نام نہیں لیا۔