شوبز میں بڑھتی طلاقوں کے خوف سے شادی سے ڈر لگتا ہے: انعم تنویر

Published On 27 October,2024 03:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر نے کہا ہے کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن انڈسٹری میں بڑھتی طلاقوں کے خوف سے شادی سے ڈر لگتا ہے۔

حال ہی میں انعم تنویر نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر، نجی زندگی اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کےسوال جواب کے سیگمنٹ میں اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا، پتا نہیں کیوں ڈر لگ رہا ہے، شوبز میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں سوچ رہی ہوں کہ پتا نہیں کیا ہوگا۔

انعم کا کہنا تھا کہ جس کا جواب میرے پاس نہیں ہے اگر اللہ ہی میرے دل ڈال دے تو میں شادی کروں، مجھے بس ایک اچھی شخصیت کے حامل شخص کی تلاش ہے جو میرے کام کو سراہے۔

شوہر میں پائی جانیوالی خوبیاں بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میرا شوہر ایسا ہو جو ہماری فیلڈ میں رات کو دیر سے آنے پر میری مجبوری کو سمجھتا ہو، جیون ساتھی کھلے دماغ کا ہو، لبرل انسان ہو، احساسات کو سمجھے، کنجوس نہ ہو کیونکہ میں بھی کھلے دل کی مالک ہوں، تعلیم یافتہ ہو، اپنے سے کم ترین لوگوں کا خیال رکھے۔