نیویارک: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
جسٹن بیبر نے دنیا بھر میں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کو خوشخبری سنانے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے نومولود بچے کے ننھے پاؤں کی تصویر پوسٹ کی۔
گلوکار نے بتایا کہ ان کے اور اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اپنے ننھے شہزادے کو گھر میں "خوش آمدید" بھی کہا۔
کینیڈین گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام "جیک بلوز بیبر" رکھا ہے تاہم جسٹن بیبر نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی تاریخ پیدائش واضح نہیں کی۔