کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کی کوشش کا ڈراپ سین ہوگیا۔
ایس ڈی پی او درخشاں کے مطابق واردات اغواء کی کوشش نہیں بلکہ ہراسانی کا واقعہ تھا، تفتیش میں معلوم ہوا ملزم ایک ہی تھا۔
ایس ڈی پی او کے مطابق حالیہ دنوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے دو واقعات ہوئے ہیں اور دونوں واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اس حوالے سے اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ میں پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
واضح رہے کہ اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر نمرہ خان نے کہا تھا کہ میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مشہور ہوٹل کے باہر اپنے اہل خانہ کا انتظار کر رہی تھی، میری گاڑی آنے والی تھی کہ 3 آدمی آئے اور مجھ پر بندوق رکھی اور اغواء کرنے کی کوشش کی۔