فلم 'ہوئے تم اجنبی' کا باکس آفس پر راج

Published On 24 April,2023 10:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) کامران شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی میگا بجٹ فلم "ہوئے تم اجنبی" کی باکس آفس پر کامیاب نمائش جاری ہے۔

عید سعید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے عیدالفطر پر پانچ فلمیں ریلیز کی گئیں جن میں سے کامران شاہد کی ڈائریکشن میں میگا بجٹ فلم  ہوئےتم اجنبی  خوب کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔

پیار کے انمول رشتے میں بندھ جانیوالے ڈھاکہ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کے گرد گھومتی کہانی میں ایکشن کے ساتھ ساتھ جاندار اداکاری نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کررکھا ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ ایک عرصے بعد اچھی فلم دیکھنے کو ملی، پاکستانی کی تاریخ پراس طرح کی مزید فلمیں بننی چاہئیں تا کہ نئی نسل کو اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا علم ہو سکے۔

لاہور کے سینما گھروں میں فلم بینوں کا کہنا تھا میگا بجٹ سے بننے والی فلم  ہوئے تم اجنبی  زوال کا شکار پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایک نئی جلا بخشے گی۔