ارپیتا کی عید ملن پارٹی: سلمان اور کترینہ سمیت بالی ووڈ ستاروں کی شرکت

Published On 24 April,2023 09:03 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما اور ان کے شوہر آیوش شرما نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں بالی ووڈ کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی چھوٹی بہن کی جانب سے کی گئی اس شاندار عید ملن پارٹی میں سلمان خان خان بھی پہنچے جبکہ کترینہ کیف بھی فیشن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔

پارٹی میں شرکت کرنے والی دیگر مشہور شخصیات میں اداکارہ تبو، منیش پال، دیا مرزا، پلک مچل، شہناز گل، انیل کپور، سہیل خان، دیشا پٹانی، سنگیتا بجلانی اور پریتی زنٹا سمیت کئی ستارے شامل تھے۔

سوناکشی سنہا اپنے قریبی دوست اور سوشل میڈیا پر ان کے بوائے فرینڈ قرار دیئے جانے والے اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ پارٹی میں پہنچ کر سب کی توجہ کا مرکز بنیں، دوسری جانب سلمان کی والدہ سلمیٰ خان اور ہیلن بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان شرما اور ان کے شوہر آیوش شرما ہر سال عید کے موقع پر تقریب کا اہتمام کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس کے خوب چرچے ہیں۔