طواف کعبہ کے دوران آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ پا رہی تھی: نازش جہانگیر

Published On 22 April,2023 02:16 pm

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ طواف کعبہ کے دوران آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ پا رہی تھی۔

نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے رمضان کے آخری عشرے کی طاق رات، لیلۃ القدر میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

عمرے کے دوران اداکارہ نے غلاف کعبہ کی سلائی کی بھی سعادت حاصل کی ہے۔

نازش جہانگیر نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ میں خانہ کعبہ کے ساتھ کوئی تصویر نہیں کھینچ سکی کیوں کہ طواف اور عبادت کے دوران میں اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ پا رہی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ کاش میں اس احساس کو بیان کر سکوں، اگر مجھ سے کوئی پوچھے گا کہ میں آخری بار کب خوش تھی تو میں کہوں گی یہ خوبصورت احساس مجھے 16/4/2023 کو ہوا تھا۔

نازش جہانگیر نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ دعا کرتی ہوں کہ ہم سب کو خانہ کعبہ کو چھونے اور ایک بار عمرہ کرنے کی سعادت حاصل ہو۔