’ میں اور ڈانس ‘ ایک دوسرے کے دشمن ہیں : فواد خان

Published On 15 April,2023 03:00 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم ’ منی بیک گارنٹی ‘ ایک اچھی فلم ہے اور شائقین اسے دیکھنا پسند کریں گے۔

فواد خان ایک شاندار پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے اداکار ہیں اور ایک بہت کامیاب موسیقار بھی رہے ہیں ، اداکار اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور بیک ٹو بیک فلمیں دے رہے ہیں، ان کی سپر ہٹ فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ نے بڑا بزنس کیا ہے ، ان کی فلم منی بیک گارنٹی ریلیز ہونے والی ہے جبکہ ایک اور فلم ’ نیلوفر ‘ بھی ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

حال ہی میں فواد نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی نئی آنے والی فلم ’ منی بیک گارنٹی ‘ کے حوالے سے گفتگو کی اور ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ انہیں ڈانس پسند نہیں ہے۔

منی بیک گارنٹی میں ڈانس کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد خان کا کہنا تھا کہ میں ڈانس نہیں کروں گا، مجھے لگتا ہے کہ ہم ( میں اور ڈانس ) ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منی بیک گارنٹی ایک اچھی فلم ہے اور شائقین اسے دیکھنا پسند کریں گے۔

یاد رہے کہ فواد خان بالی ووڈ ’ فلم اے دل ہے مشکل ‘ کے ایک گانے اور دیگر گانوں میں ڈانس کر چکے ہیں۔