شمعون ہماری فیملی کا حصہ ، بڑے بھائی کی طرح ہیں : مائرہ خان

Published On 10 April,2023 03:09 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ اداکار شمعون عباسی ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں ۔

مائرہ خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بچپن میں پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) سے کیا، ان کے مقبول ڈراموں میں ’ کسے آواز دوں ‘، ’ کزنز ‘، ’ چیخ ‘، ’ بڑی بہو ‘ ، ’ مجھے وداع کر ‘ اور ’ میں ہاری ‘ شامل ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور شمعون عباسی کے ساتھ اپنے تعلق بارے کھل کر بات کی۔

مائرہ نے بتایا کہ شمعون عباسی کے ساتھ کئی پراجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا ہے، جس میں قابیل اور دادل شامل ہیں جبکہ مزید  پراجیکٹس آنا باقی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شمعون ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں، اگر میں مشکل میں ہوں تو انہیں فون کرتی ہوں اور وہ میرے لیے ٹائم بھی نکالتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ ہماری ایک بہترین کیمسٹری ہے۔