موسیقی کے نئے طالب علم آن لائن تربیت حاصل کریں : راحت فتح علی خان

Published On 10 April,2023 02:44 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ موسیقی کے نئے طالب علم کسی استاد کے پاس نہ جائیں بلکہ آن لائن موسیقی کی تربیت حاصل کریں۔

حالیہ انٹرویو کے دوران راحت فتح علی خان نے شکوہ کیا ہے کہ دنیا بھر سے ایوارڈز حاصل کیے مگر پاکستان کے کسی حکومتی ادارے کی جانب سے تعریفی خط تک نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان 6 سو سال سے فنِ قوالی کی خدمت کر رہا ہے، میرا بیٹا شاہ زمان اپنے خاندان کا نام روشن کرے گا، ہم ساری زندگی موسیقی کے طالب علم رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور نوبل پرائز کی تقریب میں ہیڈ لائن سنگر کی حیثیت سے پرفارمنس دینا ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے امیر طبقہ میدان میں آئے اور غریبوں کی مدد کرے۔