شرمین عبید چنائے اب مشہور ہالی وڈ سیریز' سٹار وارز' کی فلمیں ڈائریکٹ کریں گی

Published On 07 April,2023 11:29 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ہالی وڈ کی مشہور سیریز 'سٹار وارز' کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی۔

کافی مہینوں سے یہ اطلاعات تھیں کہ مس مارویل کی فلمساز عبید چنائے سٹار وارز فرنچائز کی نئی فلم کو ڈائریکٹ کریں گی، سٹار وارز کے سکرپٹ رائٹروں ڈیمن لنڈولف اور برٹ گبسن کے جانے کے بعد اسٹار وارز فلم کے پروجیکٹ پر سوالیہ نشان بن گیا تھا۔

اب ہالی وڈ فرنچائز کی طرف سے باضابطہ اعلان کے مطابق شرمین عبید چنائے نہ صرف سٹار وارز کی ایک نئی فلم ڈائریکٹ کریں گی بلکہ وہ 2019 کی فلم  دی رائز آف اسکائی واکر  کے سیکوئیل کو بھی ہدایت کاری دیں گی۔

آفیشل اعلان کے بعد شرمین عبید چنائے نہ صرف سٹار وارز کو ڈائریکشن دینے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں بلکہ وہ پہلی غیر انگریز فلمساز بھی ہوں گی۔