آئمہ بیگ رمضان میں تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا شکار

Published On 30 March,2023 05:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ رمضان المبارک میں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں ، جو لندن میں جاری نائٹ ایڈونچر کے دوران لی گئی ہیں، جس کے بعد ناقدین نے انہیں رمضان کے مقدس مہینے میں ایسی تصاویر شیئر کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گلوکارہ نے ان تصاویر میں گلابی کوٹ کے ساتھ سفید ٹی شرٹ اور نیلی پھٹی ہوئی جینز زیب تن کی ہوئی جس کے ساتھ سیاہ کھلا جوتا پہنا ہوا ہے، گلوکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "لندن کی راتیں"۔

سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ زیادہ تر صارفین انہیں رمضان کےمبارک مہینے کی یاد دلارہے ہیں۔