بھارتی اداکار ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا

Published On 29 March,2023 07:17 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکارہ ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویویان ڈیسینا کافی عرصے سے سپاٹ لائٹ سے دور تھے، ان کے حوالے سے نہ کوئی خبر سامنے آئی تھی اور نہ ہی انہیں ڈراموں میں دیکھا گیا، افواہیں تھیں کہ اداکار نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے لیکن اب انہوں نے اس کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ویویان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019 میں رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام قبول کیا تھا اور تب سے لے کر اب تک وہ اسلامی طرز پر زندگی بسر کررہے ہیں۔

ویویان ڈیسینا نے کہا کہ  مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے ، میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں، میں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام کے طور طریقوں پر زندگی گزارنا شروع کی ۔

ویویان نےاپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔