کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوئی:عائشہ عمر

Published On 19 February,2023 06:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر خاموشی توڑ دی۔

ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے میزبان شعیب اختر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی کسی شادی شدہ مرد سے نہ متاثر ہوتی ہوں اور نہ کوئی کمیٹمنٹ کرتی ہوں، انڈسٹری کے لوگ جانتے ہیں میں بلکل ایسی نہیں، جو کسی شادی شدہ مرد کی زندگی کا حصہ بننے کی کوشش کروں ۔

شعیب اختر نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ آپ نے کرکٹر کے ساتھ کافی بولڈ فوٹو شوٹ کروایا جس پر آپکو تنقید کا نشانہ بنایا گیا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپکو کون کہہ رہا ہے! جس پر میزبان نے جواب دیا کہ دبئی میں ایک خاتون نے بتایا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ ایک میگزین کے لئے بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا، جس پر بھارتی میڈیا نے یہ الزام لگایا تھا کہ ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی کی وجہ عائشہ عمر اور شعیب کا یہی فوٹو شوٹ بنا۔