حدیقہ کیانی ترکیہ اور شام میں امدادی سامان پہنچانے کیلئے کوشاں

Published On 10 February,2023 04:44 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے ترکیہ ، شام اور لبنان میں آنے والے زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میرا دل ترکیہ، شام، لبنان اور زلزلے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہے، میں متاثرین کے لیے دعا کررہی ہوں اور یہ جاننے کی کوشش کررہی ہوں کہ ان تک امدادی سامان کس طرح پہنچایا جاسکتا ہے۔

گلوکارہ نے صارفین سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم، اگر کسی کے پاس متاثرہ علاقوں میں موجود بھروسہ مند خیراتی ادارے یا تنظیموں کے بارے میں معلومات ہیں تو شیئر کریں۔