سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی

Published On 05 February,2023 11:27 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس سدھارتھ اور کیارا کی شادی بھارتی شہر جیسلمیر کی عالیشان حویلی ’ سوریا گڑھ پیلس ‘ میں ہوگی، شادی کی تقریبات میں شرکت کیلئے بالی وڈ جوڑی کے خاندان کے افراد جیسلمیر پہنچ چکے ہیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، سدھارت اور کیارا کی شادی کی تاریخ 6 فروری سامنے آئی تھی تاہم اب شادی کی حتمی تاریخ 7 فروری مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ جوڑی کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کئی فلمی ستارے بھی جیسلمیر پہنچے ہیں جن میں شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت اور کرن جوہر سمیت دیگر شامل ہیں۔