میری اور عائشہ کی متنازع تصاویر دوست نے لیک کیں: ماریہ واسطی

Published On 02 February,2023 05:27 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی متنازع تصاویر انکی ایک دوست کی جانب سے لیک گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 12 سال قبل وہ اداکارہ عائشہ عمر کے ہمراہ چھٹیاں منانے تھائی لینڈ کے ایک ساحل پر گئی تھیں جہاں انہوں نے کچھ تصاویر بنائیں۔

ماریہ واسطی نے بتایا کہ اس وقت فیس بک پر پرائیویسی کے حوالے سے اتنی معلومات نہیں تھیں، دیگر تصاویر کی طرح یہ تصاویر بھی عائشہ عمر کے اکاؤنٹ پر نجی البم میں محفوظ تھیں اور صرف فیس بک فرینڈز تک ہی اس کی رسائی ممکن تھی، ان میں سے ہی کسی دوست نے وہ تصاویر لیک کر دی تھیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستانیوں کا آج بھی یہ پسندیدہ مشغلہ ہے کہ کسی کی آڈیوز لیک کر دیتے ہیں ، کسی کی ویڈیوز اور کسی کی تصاویر ، میری تصاویر لیک ہونے پر مجھے برا لگا تھا۔