کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکوؤں نے اداکار عنایت خان کو جم سے واپس گھر واپس جاتے راستے میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔
کراچی میں بڑھتے ہوئے کرائم نے عام شہریوں سمیت فنکاروں کیلئے بھی مشکلیں بڑھا دیں، ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار عنایت خان بھی موبائل فون اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔
عنایت خان نے انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ساتھ گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے سندھ پولیس سے درخواست کی ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کریں۔
عنایت خان نے بتایا کہ ’میں یہ بات سٹوری پر نہیں بتاتا مگر میرے ساتھ یہ چوتھی مرتبہ ہوا ہے سندھ پولیس سے میری گزارش ہے کہ براہِ کرم اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اپنی 100 فیصد کوشش کریں تاکہ باقی لوگ نقصان سے بچ سکیں‘۔