معروف بھارتی اداکارہ 24 برس کی عمر میں چل بسیں

Published On 20 November,2022 06:45 pm

ممبئی : ( ویب ڈیسک) معروف بھارتی بنگالی اداکارہ اینڈریلا شرما 24 برس کی عمر چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریلا شرما کی موت دماغ پر فالج کے حملے سے ہوئی، اداکارہ چند روز سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

رپورٹس کے مطابق اینڈریلا شرما کا تعلق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد سے تھا، اداکارہ بھارت میں بنگالی ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ تھیں، اینڈریلا شرما جیو کاتھی، جھومر اور جبن جیوتی جیسی سیریلز میں کام کر چُکی ہیں۔

خیال رہے کہ اینڈریلا شرما دو مرتبہ کینسر سے لڑ کر صحتیاب ہونے کے بعد 2015 میں دوبارہ سکرین پر آئی تھیں۔