لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی اور ان کے شوہر اداکار حسن نعمان نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مدیحہ رضوی نے اپنی طلاق کی خبر دیتے ہوئے پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ایک ساتھ وقت گزارنے کے لیے بہت شکریہ، حسن اور میں نے خوش اسلوبی سے اپنی طلاق کو حتمی شکل دی ہے، ہم ایک سال سے زیادہ عرصے سے سخت محنت کر رہے ہیں، یہ دیکھنے کے لیے کہ ہمارے درمیان کیا ممکن ہو سکتا ہے اور آخری نتیجہ یہ ہے کہ ہم اپنے راستے کو بہترین کے لیے الگ کریں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے تعلقات کو نجی طور پر چلایا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جیسا کہ ہم شعوری طور پر جوڑے اور ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں، ہم اسی طرح جاری رکھنے کے قابل ہوں گے۔ شکریہ!، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اس حساس وقت میں تبصرہ کرنے سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ مدیحہ رضوی ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو ڈرامہ سیریل کہیں دیپ جلے، پیا نام کا دیا، میرے مہربان، آتش اور پری زاد میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں، مدیحہ رضوی تجربہ کار فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ دیبا بیگم کی بیٹی ہیں۔
ان کی شادی اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں، حال ہی میں مدیحہ رضوی نے معروف اداکار رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان سے طلاق لینے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری میں سے اداکارہ ثنا فخر، اداکار فیروز خان، اداکار عمران اشرف نے اپنے جیون ساتھیوں سے راہیں جدا کرلی تھیں۔