لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی افغانستان کو شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر جشن منانے والے ٹوئٹس اور تاثرات سے دھوم مچ گئی ہے، جبکہ پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے انہیں کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
اداکارہ اشنا شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا، جب بھی کسی کھلاڑی کو کی شاندار کارکردگی اور مین آف دی مومنٹ ہوتا ہے تو وہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، ساتھی کھلاڑی ساتھیوں کو کریڈٹ دیتے ہیں اور جیت سے مداحوں کو سرشار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کے اس عمل نے انہیں کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
Notice how everytime an individual player is celebrated (MOM etc) they thank Allah foremost, give credit to teammates & dedicate victory to fans. Our team has made me fall in love with cricket. Excellence on & off the ground Mashallah. #AsiaCup2022
— Ushna Shah (@ushnashah) September 7, 2022
اُشنا شاہ نے پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ " ٹیم نے گراؤنڈ کے اندر اور باہر ماشاءاللہ بہترین کارکردگی دکھائی۔"