لاہور ،(ویب ڈیسک) ترکی کے مشہور نغمہ نگار بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئر مین عمران خان کے دیوانے نکلے، امریکی رپورٹر کو دیئے گئے جواب Absolutely not پر گانا بنالیا۔
ترک نغمہ نگار ترگے ایورن نے انگریزی زبان میں ایبسلیوٹلی ناٹ گیت کا پہلا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کیا۔
جس کے بعد اب ترگے ایورن کی جانب سے سوشل میڈیا پر گانے کا دوسرا ٹیزر جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں گانے کے بول بھی واضح ہیں ۔
The 2nd teaser demo of our song "Absolutely Not" is with you!... The final and full version of our song about Imran Khan will be released on my own Youtube Channel inshaAllah.
— Turgay Evren (@TurgayEvren1) June 18, 2022
Subscribe now not to miss it!...https://t.co/LJmpK2Aa5Z pic.twitter.com/sJoSo78PjT
ترک گلوکار کہہ رہے ہیں ابھرتے ہوئے پاکستان کے لیے اٹھو ، عمران خان کے ساتھ چلو ۔ لاالہ اللہ۔
گانے کے پہلے ٹیزر میں عمران خان کو ایبسلیوٹلی ناٹ کہتے ہوئے دکھایا گیا تھا جسے ترک گلوکار نے بھی گایا تھااور اب دوسرے ٹیزر کی ویڈیو کے آغاز میں امید کی شمع روشن دکھائی گئی ہے ۔ جس کے بعد عمران خان کی سوانح عمری پڑھ رہا ہے ۔
ویڈیو میں عمران خان کے خطاب کرتے ہوئے مختلف انداز اور تحریک انصاف کے پرجوش جلسوں کے مناظر شامل کیے گئے ہیں اور آخر میں پاکستان کے نقشے کوہاتھوں کی ایک زنجیر اپنے حصار میں لے لیتی ہے ۔ جو پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی تحفظ کی علامت ہے۔
انگریزی زبان میں گائے اس گیت کی ویڈیو پر ترکی اور اردو زبان میں ترجمہ بھی لکھا گیا ہے ۔ پہلے اور دوسرے ٹیزر کے سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے بے تابی سے مکمل گیت کے ریلیز ہونے کاانتظار شروع کردیا ہے ۔
ترک گلوکار ترگے ایورن کی پسندیدگی تحریک انصاف کے حلقوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان کا کہنا ہے کپتان نے جس غیرت اور جرات مندی کا مظاہرہ کیا اسے برادر ملک ترکیہ سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک میں سراہا جارہا ہے لیکن پاکستان میں ان کی حکومت غیرملکی مداخلت پر ختم کردی گئی ۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان ڈرون حملوں کے لیے امریکا کو ایئربیس دے گا؟ اس کے جواب میں عمران خان نے کہا تھا ۔ ایبسلیوٹلی ناٹ ،یعنی بالکل نہیں ۔ عمران خان کے حامی کہتے ہیں کہ امریکا کو سیاسی تاریخ میں پہلی بار اتنا صاف جواب ملا جس کے بعد ان کو اقتدار سے ہٹوا دیا گیا۔