اشنا شاہ ہالی ووڈ میں جنوبی ایشیا کی نمائندگی دیکھ کر خوش

Published On 31 May,2022 12:22 pm

کراچی : (روزنامہ دنیا) اداکارہ اشنا شاہ نے ہالی ووڈ کے نئے پراجیکٹس میں جنوبی ایشیا کے اداکاروں کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیے جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا ہے۔

اشنا شاہ نے پروڈیوسر شونڈا رائمز کی نیٹ فلکس سیریز ‘برجرٹن’کے اہم کرداروں میں جنوبی ایشیا کے اداکاروں کو کاسٹ کرنے پر تعریف کی ہے اُنہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ‘برجرٹن نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں جنوبی ایشیاکے اداکاروں کے لیے بہت زیادہ جگہ بنائی ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ خدا شونڈا رائمز کو سلامت رکھے ۔بالآخر، ناصرف مخصوص کرداروں میں بلکہ اہم کرداروں میں نظر آنا حیرت انگیز بات ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے دوسرے سیزن میں کیٹ شرما اور ایڈوینا شرما نامی دو بہنوں کے کرداروں کو متعارف کروایا گیا ہے جو دو جنوبی ایشیائی اداکاراؤں نے ادا کئے ہیں، ایڈوینا شرما کا کردار اداکارہ چارتھرا چندرن نے ادا کیا ہے ، اور کیٹ شرما کا کردار اداکارہ سیمون ایشلے نے ادا کیا ہے۔