شاہ رخ خان کا بیٹا منشیات رکھنے کے الزامات سے بری

Published On 27 May,2022 10:11 pm

ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات رکھنے کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے 3 اکتوبر 2021 کو منشیات رکھنے کے الزامات پر آریان خان کو اینٹی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے حراست میں لیا تھا اور انہوں نے 22 دن جیل میں گزارے تھے، اسی کیس میں آریان خان کے علاوہ دیگر پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کی جانب سے کہا گیا کہ آریان خان کے پاس سے منشیات برآمد نہیں ہوئی تھیں اور نہ ہی ایسا کوئی ثبوت ملا کہ ان کو ملزم قرار دیا جا سکے۔

اس حوالے سے بالی ووڈ اداکارہ شاہ رخ خان نے کہا کہ میرے بیٹے کے وکیل موکل روہتگی نے تصدیق کی ہے کہ ان کو ضمانت مل گئی ہے، مجھے خوشی ہے کہ این سی بی نے پیشہ ورانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آریان کو ملزم ٹھہرانے اور گرفتار کرنے کے حوالے سے کوئی مواد نہیں تھا، ان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی تھیں۔