پاکستانی فلموں کو سینما گھروں کی حمایت کی ضرورت ہے: اداکارہ صنم سعید

Published On 07 March,2022 11:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلموں کو سینما گھروں کی حمایت کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ نئی پاکستانی فلم’عشرت: میڈ اِن چائنہ‘ 3 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے، جس میں اداکار محب مرزا اوراداکارہ صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

صنم سعید نے ٹوئٹر پر پاکستانی فلموں کو سینما گھروں میں نظرانداز کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ نیوپلیکس سینما میں ہماری فلم کا کوئی بھی پوسٹر نہ لگانے پر تھوڑی مایوسی ہوئی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ لوگ ہمیشہ سپر ہیروز کی فلمیں دیکھنے آئیں گے کیونکہ ان کے پیچھے ایک طویل میراث ہے۔ پاکستانی فلموں کو سینما گھروں کی حمایت کی ضرورت ہے۔