اٹلی کے ساحلوں پر فیشن کا میلہ سج گیا

Published On 01 March,2022 05:32 pm

میلان:(دنیا نیوز) اٹلی کے ساحلوں پر فیشن کا میلہ سج گیا، سمندر میں کروز پر بنے ریمپ پر ماڈلز نے واک کی اور دیدہ زیب ملبوسات حاضرین کے سامنے پیش کیے۔

اٹلی کے شہر میلان میں فیشن ویک زورو شور سے جاری ہے، عالمی فیشن کی دنیا میں پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، پاکستانی فیشن ڈیزائنر سیدہ عامیرہ کے ملبوسات پہنے دنیا کی معروف ماڈلز نے میلان کے ساحل پر کیٹ واک کی۔

خوبصورت موسم اور دلکش لوکیشن سے ریڈ کارپٹ پر چلتی ماڈلز نے ماحول کو حسین بنا دیا، شرکاء نے سیدہ عامیرہ کے تیار کردہ سیاہ ملبوسات پر گولڈن اور سنہرے کام کو بے حد سراہا۔

سیدہ عامیرہ نے اس سے قبل نیویارک، اسپین، لندن اور سڈنی میں بھی اپنے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کیے، ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات مس ورلڈ بھی زیب تن کرچکی ہیں۔