نور بخاری کا پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت پر طنز

Published On 18 February,2022 05:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق اداکارہ نور بخاری نے ملک میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت پر تنقید کر ڈالی۔

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 159 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔ حکومت کے اس اقدام پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا پیٹرول مہنگا ہے تو کم استعمال کرنا چاہئے۔

دوسری طرف ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے جہاں عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے وہیں فنکار بھی حکومت پر طنز کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سابق اداکارہ نور بخاری نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر حکومت پر طنز کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام سٹوری پر تانگے کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ہم سب کو ایک اچھے تانگے میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔