اداکارہ عائشہ عمر کی ’منی بدنام ہوئی‘ ڈانس ویڈیو وائرل

Published On 18 December,2021 08:56 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد مداحوں نے ان پر شدید تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اپنے دوست کی شادی پر بھارتی گانے ’منی بدنام ہوئی‘ پرڈانس کر رہی ہیں، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بولڈ لباس پہنا ہوا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ دوست کی شادی کی تقریب میں ڈانس کر کے بہت مزہ آیا ، اس کے لیے بہت ٹریننگ بھی کی تھی، جبکہ میرے پاؤں پر کانچ کی چوڑی بھی لگی تھی جس کے بعد میرے بھائیوں نے مجھے گرنے نہیں دیا۔

انسٹا گرام پر بے باک لباس پہنے اداکارہ کی ویڈیو دیکھ کر مداح پر ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور آئے روز اپنی روز مرہ کی معمولات زندگی کو شیئر کرتی رہتی ہیں، انہیں پاکستان کی ’ملائیکہ اروڑاہ خان بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اکثر انہیں تقریبات میں آئٹم سانگ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔