حریم شاہ کے شوہر نے شادی کی تصدیق کردی

Published On 25 September,2021 05:16 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی کی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے بالآخر شادی کی تصدیق کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بلال شاہ کے ساتھ موجود ہیں ۔
ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے شوہر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا ان کی شادی ہوچکی ہے ،جس کے جواب میں بلال شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے شادی کرنے کا اعتراف کرلیا۔

 

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کچھ روز قبل اپنی زندگی  قرار دیے جانے والے شخص کے ساتھ موجود ہیں ۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے ٹک ٹاک  کی بنائی گئی ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا جس میں وہ ساتھ موجود شخص کے ساتھ  شرارتیں  کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا بھی چل رہا ہے۔

 

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ حریم شاہ کی ایک شخص کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی ، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ نے اُس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا تھا۔

 

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری زندگی۔‘
خیال رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اُٹھا دیے۔

ٹک ٹاکر  نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

حریم شاہ کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

چند ہفتے قبل پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ایک وزیر کے ساتھ شادی کر لی ہے تاہم اب وہ اپنے اس دعوے سے مکر گئی ہیں۔

مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ نہیں بلکہ وہ میرے ساتھ شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے۔

حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

ٹک ٹاکر  نے اس سے قبل مختلف میڈیا ہاؤسز سے گفتگو کے دوران شوہر کےپہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق دعویٰ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا۔