تعلیمی بورڈ لاہور نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

Published On 22 April,2021 03:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دسویں جماعت کے امتحانات 25 مئی سے شروع ہوں گے، 9 ویں جماعت کے امتحانات کا 10 جون سے آغاز ہو گا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلا پرچہ عربی کا ہوگا جبکہ آخری پرچہ مطالعہ پاکستان کا ہوگا، انٹر میڈیٹ کے امتحانات 3 جولائی سے شروع اور 17 جولائی تک جاری رہیں گے۔ دریں اثنا تعلیمی بورڈ لاہور نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی۔

رواں سال بھی عملی امتحانات (پریکٹیکلز) منعقد نہیں کیے جائیں گے۔