'مردوں کو خواتین کے احترام کی تعلیم دینے کی ضرورت'

Published On 28 November,2020 09:24 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں مردوں کو صنفی ادب و احترم اور خواتین کو عزت دینے سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ کے ملزموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے فیصلے کی منظوری پر عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی نڈر فیصلہ لیا ہے تاہم یہ مسئلے کا کوئی ٹھوس اور مستقل حل نہیں۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں مردوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں خواتین اور مردوں کا برابری کا کردار ہے، معاشرے میں دونوں کو ایک ہی طرح کے مواقع میسر ہیں۔