مہوش حیات کو اچھے سکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش

Published On 02 November,2020 09:48 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری سے دور نہیں ہوئی، اشتہاری فلموں میں مسلسل کام کی وجہ سے مصروف تھی اب کچھ ریلکس ہوئی ہوں تاہم کسی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے کیلئے اچھے سکرپٹ اور جاندار کردار کی تلاش ہے۔

انہوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فنکار زیادہ عرصہ اپنی پرفارمنس پیش کرنے سے دور نہیں رہ سکتا، میرے مداح بہت جلد مجھے منفرد اور چونکا دینے والے کردار میں دیکھیں گے، جس کو فی الحال پالیسی کے تحت خفیہ رکھنا بہتر ہے تاہم اس حوالے سے جلد خوشخبری سناؤں گی۔