لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی فلم انڈسٹری کے اداکار فہد مصطفی نئے نوجوان کھلاڑی حیدر علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امید ہوں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز حیدر علی سے دور رہیں گے اور انہیں اپنے انداز میں بیٹنگ کرنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے حیدر علی کی نصف سنچری نے دنیا کو ان کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے، حیدر علی پاکستان کے پہلے بلے باز ہیں، جنہوں نے اپنے ڈیبیو پر ففٹی سکور کی ہے۔
پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفی نئے نوجوان کھلاڑی حیدر علی کی تعریف کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں پر امید ہوں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز حیدر علی سے دور رہیں گے اور انہیں اپنے انداز میں بیٹنگ کرنے دیں گے۔
I hope our coaches stay away from #haiderali and let him be such a natural stroke maker well crafted half century
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) September 1, 2020
اداکار اور میزبان فہد مصطفی نے آپ نے جاری ٹویٹ میں نوجوان کھلاڑی کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: حیدر علی نے ڈیبیو میچ کو یادگار بنا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا
فہد مصطفی کی طرح معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی نوجوان کھلاڑی حیدر علی کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی حیدر علی کو پاکستان کا روشن ستارہ قرار دیا۔
Haider Ali announces his arrival. Pakistan’s future! #EngvPak
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 1, 2020
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی حیدر علی نے اپنے ڈیبیو میں بے خوف اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے محض 28 گیندوں پر اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی ففٹی داغ دی، حیدر علی کی ڈیبیوکی ففٹی نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے، اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدر علی اپنے ڈیبیو میں ففٹی کرنے والے پاکستان کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔