سانس کی تکلیف کے باعث اداکار سنجے دت ہسپتال منتقل

Last Updated On 09 August,2020 11:49 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بالی وڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

سنجے دت کا کہنا ہے کہ میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں خیریت سے ہوں اور ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہوں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں ، نرسز اور دیگر عملے کی نگہداشت میں ہسپتال میں شاید انہیں ایک یا دو دن رہنا پڑے، آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔