مسجد وزیر خان میں شوٹنگ، گلوکار بلال سعید کی وضاحت آ گئی

Last Updated On 09 August,2020 04:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ پر تنقید کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔

 انسٹا گرام پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو کا واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا۔ اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے۔

بلال سعید نے لکھا کہ فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔ مزید ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔

 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

"قبول" کا ٹیزر پیش خدمت ہے. یہ وہ واحد حصہ ہے جو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا تھا۔ یہ میوزک ویڈیو کا تعارفی حصہ ہے جس میں نکاح کا منظر پیش کیا گیا ہے۔ اسے نہ تو کسی طرح کے پلے بیک میوزک کے ساتھ فلمایا گیا تھا اور نہ ہی یہ میوزک ٹریک کا حصہ ہے ، فلم بندی کے وقت مسجد کی انتظامیہ بھی موجود تھی اور وہ گواہ ہیں کہ وہاں کسی قسم کی کوئی موسیقی نہیں چلائی گئی۔ مزید پوری ویڈیو 11 اگست کو سامنے آرہی ہے۔ آپ لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں۔ اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔ہم سب مسلمان ہیں-ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کےلیےاتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ سب کے دل میں ہےاور کبھی بھی اس کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ بی ٹی ایس کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئ ہے وہ ’قبول‘ کے پوسٹر کے لیے محض ایک کلک تھا جس میں شادی شدہ جوڑے کو ان کے نکاح کے بعدخوشی سے دکھایا گیا تھا۔ اس کے باوجود اگر ہم نے انجانےمیں اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائ ہے تو ہم تہء دل سے آپ سب سے معذرت خواہ ہیں۔ محبت اور امن! # اگست 11 کوقبول مکمل ویڈیو ریلیز ہو رہی ہے. Presenting the "Qubool" teaser This is also the only sequence that was shot at the historical Wazir Khan Mosque. It’s a prologue to the music video featuring a Nikah scene. It was neither shot with any sort of playback music nor has it been edited to the music track, the adminstration of the Mosque was also present at the time of shoot and they are witness that no music was played there. Further the full video comes out on 11th of August. Please watch the video before you guys jump to conclusions. And understand that we all are on the same page. We love and respect our religion as much as all of you and would never even think of doing anything to disrespect it. The BTS video that s been circulated on social media was just a circular movement to click stills for the poster of ‘Qabool’ depicting a happily married couple right after their Nikah. Despite this if we have unknowingly hurt anyone’s sentiments we apologise to you all with all our heart. Love & Peace! #Qubool releasing on 11th of August! #bilalsaeed #sabaqamar #masjid

A post shared by Bilal Saeed (@bilalsaeed_music) on

گلوکار نے لکھا کہ آپ لوگ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے براہ کرم ویڈیو دیکھیں اور سمجھیں کہ ہم سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔ ہم سب مسلمان ہیں، ہمارے دل میں بھی اپنے مذہب اسلام کےلیےاتنی ہی محبت اور احترام ہے جتنا آپ سب کے دل میں ہےاور کبھی بھی اس کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بی ٹی ایس کی ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے وہ ’قبول‘ کے پوسٹر کے لیے محض ایک کلک تھا جس میں شادی شدہ جوڑے کو ان کے نکاح کے بعدخوشی سے دکھایا گیا تھا۔ اس کے باوجود اگر ہم نے انجانےمیں اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائ ہے تو ہم تہء دل سے آپ سب سے معذرت خواہ ہیں۔

 

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں ویڈیو شوٹنگ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد سیکرٹری اوقاف نے نجی پروڈکشن ہاوس کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کر دیں تھیں۔