میرے ہر ایک چاہنے والے نے بے مثال امید اور طاقت دی: نادیہ جمیل

Last Updated On 29 July,2020 04:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ انکے ہرایک چاہنے والے نے انہیں بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔

کینسرجیسے موذی مرض کو شکست دینے والی ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے مداحوں کودعاؤں اورنیک تمناؤں کے لیے بیحد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محبت، پیغامات اور تعاون مجھے بہت خوش کرتا ہے۔ میں سارے پیغامات کو پڑھتی ہوں اورآنسوؤں کے ساتھ مسکراتی ہوں۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ میں ہر ایک کے پیغام کا جواب نہیں دے سکتی پرمیرے ہر ایک چاہنے والے نے مجھے بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔