اداکارہ مایا علی 31 سال کی ہو گئیں

Last Updated On 28 July,2020 09:40 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبصورت ادکارہ فلم سٹار مایا علی نے زندگی 31 بہاریں دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا خاص نام قائم کیا ہے اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے ۔اداکارہ نے ڈرامہ سیریل’’ در شہوار ‘‘سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور بہت سے لوگوں نے ان کی جاندار اداکاری کو سراہا۔وہ پاکستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

اداکارہ ایک بارپھر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جہاں ان کی نئی تصویرلوگوں میں مقبول ہورہی ہیں۔ مایا علی نے اپنی خوبصورتی سے لوگوں کو مداح بنایا ہے وہیں انکی فٹنس بھی کشش کی ایک بڑی وجہ ہے۔اس لئے ان کا زیب تن کیاہوا ہر لباس انہیں خوب جچتا ہے۔

پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ مایا علی جو اپنی اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، ادکارہ نے انسٹا گرام پر سالگرہ کی تقریب کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

انسٹا گرام پر انہوں نے لکھا کہ آج میری سالگرہ ہے۔

خوبصورت کیک، روشنیاں اور سجاوٹ مایا کی سالگرہ کی خوشیاں بڑھا رہے ہیں۔ جبکہ ان کے مداحوں نے تصاویر کے لیے پسندیدگی جبکہ مایا کے لیے نیک تمناوں کااظہارکیاہے۔

ویکی پیڈیا کے مطابق مایا علی کااصل نام مریم تنویر ہے، وہ فلم اور ڈرامہ دونوں میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔انہوں نے فلم پرے ہٹ لو میں مرکزی کردار نبھا کر خوب داد سمیٹی۔

مایا علی 27 جولائی 1989 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کوئین میری کالج سے ماس کمیونی کیشن میں ماسٹرز کررکھا ہے۔