مخالفین تصویریں فوٹو شاپ کر کے بدنام کرنیکی کوشش کر رہے ہیں: جنت مرزا

Last Updated On 17 July,2020 04:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کا کہنا ہے کہ حاسدین اُن کی تصویریں فوٹوشاپ کر کے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے لکھا کہ پہلے جب گانا ریلیز ہونے والا تھا تو میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور پھر جس دن گانا جاری ہوا اکاؤنٹ پر پابندی ہی لگوادی گئی۔

جنت مرزا نے لکھا کہ اب جب میری فلم آرہی ہے تو تصویریں فوٹو شاپ کر کے جعلی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کرتے ہوئے لکھا کہ اتنا بھی کیا کسی کی کامیابی سے حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر تصویریں لگا رہے ہو اسی کی عزت کا خیال کرلو۔

اداکارہ 0نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ اس وقت وہ ان کا ساتھ دیں تاکہ مل کر حاسدین کا مقابلہ کرسکیں۔ جو کوئی بھی ان کی جعلی تصویریں میرے نام سے سوشل میڈیا پر لگا رہا ہے اس کے انجام کا فیصلہ وہ خود کریں گی کیونکہ انہیں کوئی خوف نہیں۔

جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ ڈیبیو کیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سرمد قدیر کے گانے کی ویڈیو “شاعر” میں ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے ڈیبیو کیا ہے ۔