آسٹریلوی موسیقار بریٹ ڈین کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر ہسپتال داخل

Last Updated On 09 March,2020 12:15 pm

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا کے معروف موسیقار اور کمپوزر بریٹ ڈین کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال داخل ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹ ڈین نے گزشتہ روز ایڈیلیڈ فیسٹیول کے کنسرٹ میں پرفارم کرنا تھا لیکن انہوں نے نمونیا جیسی علامات کی وجہ سے کنسرٹ میں شرکت نہیں کی، معالجین ان کی بیماری کی مشکوک علامات کے پیش نظر کرونا کا خدشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں جس پر انہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

ایڈیلیڈ فیسٹول کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر روب بروک کا کہنا ہے کہ کسی بھی مشکل صورتحال سے نمٹنے کی خاطر ان کے ساتھ رہنے والے 3 افراد کو بھی بطور احتیاط ہسپتال میں ایڈمٹ کروایا گیا ہے۔