76سالہ اداکار رابرٹ دی نیرو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ لے اڑے

Last Updated On 20 January,2020 05:29 pm

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) امریکی ریاست لاس اینجلس میں سکرین ایکٹرز گلڈز ایوارڈز کی تقریب ہوئی، غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری میں کورین فلم "پیراسائٹ" نے میدان مارلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بریڈ پٹ اور جینیفرانیسٹن کو ہوم ایوارڈز سے نوازا گیا، جینفیرانیسٹن کو بہترین ٹی وی شوپر بہترین اداکارہ کا ایوارڈبھی دیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 76سالہ اداکار رابرٹ دی نیرو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ لے اڑے، فلم جوڈی کی رینی زیلویگرکو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دوسری طرف ہالی وڈ فلم جوکر سے جوکوئین فینکس بہترین اداکارقرارپائے۔