لندن میں ایڈونچر فلم ’جمان جی، دی نیکسٹ لیول کا پریمئر‘، اداکاروں کے ریڈ کارپٹ پر جلوے

Last Updated On 06 December,2019 04:30 pm

لندن: (دنیا نیوز) لندن میں ایڈونچر سے بھرپور فلم ’جمان جی، دی نیکسٹ لیول‘ کا پریمئر ہوا۔ فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے، فلم کے ہیرو اور ریسلر 'دی راک' لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

چار دوست دنیا کی مشکل ترین مہم پر نکل پڑے، ایڈونچر ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم جمانجی، دی نیکسٹ لیول کا پریمئر لندن میں ہوا۔ فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

مہمانوں کے جھرمٹ میں معروف ریسلر اور اداکار  دی راک  منفرد نظر آرہے تھے، ان کی بھرپور پذیرائی کی گئی، بعد ازاں وہ اپنے پرستاروں میں گھل مل گئے، خواتین اسٹارز نے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔