ریما خان کی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 30 October,2019 05:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت یوں تو روایتی حریف ہیں، کرکٹ کا میدان ہو یا دوسرے کھیل کے میدان ایک دوسرے کے میچز کئی بار جنگ کا ماحول بنا دیتے ہیں، شوبز سرگرمیوں میں بھی پاکستان کے متعدد فنکار بالی ووڈ میں کام کر کے جلوے بکھیرتے ہیں، بھارتی فنکار بھی پاکستان آ کر فلموں میں کام کرتے دیکھے گئے۔

جب سے بی جے پی سرکار اقتدار میں آئی ہے دونوں ممالک کی فلم انڈسٹری میں دوریاں دیکھنے میں آئی ہیں، لیکن دونوں ممالک کے اکثر فنکار دنیا بھر میں جب بھی ملتے ہیں تو ایک ساتھ وقت گزارنے کی تصویریں اپنے سوشل میڈیا پر وائرل کرتے رہتے ہیں، چند برس قبل ماہرہ خان، مہوش حیات سمیت دیگر اداکاروں نے دنیا بھر کے دوروں کے دوران بھارتی فنکاروں کیساتھ ملاقات کی اور اپنے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر شیئرز کی جس پر بہت سارے لوگوں نے تنقید کی جبکہ کچھ نے انہیں بہت سراہا۔

اب ایک اور پاکستانی اداکارہ کی بھارتی اداکارہ کے ساتھ تصویر سامنے آئی ہے، یہ تصویر پاکستان کی سابق مشہور اداکارہ ریما خان نے سابق بھارتی مس یونیورس سشمیتا سین کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، ہر اس تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر ریما خان نے بھارتی اداکارہ سشمیتا کے ساتھ دو تصویریں اپ لوڈ کیں جس پر شائقین سوال کرنے لگے کہ آخر ان دونوں اداکاراﺅں کی ملاقات کہاں ہوئی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریما خان نے امریکا میں خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کی تقریب میں شرکت کی تھی اور وہیں ان کی سشمیتا سے ملاقات ہوئی تھی جس دوران تصویریں بھی بنائی گئیں اور پھر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔

اداکارہ نے سشمیتا کیساتھ ساتھ ایک سپیشل بچے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی اپ لوڈ کی۔ شادی کے بعد امریکا منتقل ہونے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی چارمنگ گرل مختلف فلاحی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل شاہد آفریدی کی ’تعلیم ہوگی عام‘ مہم میں بھی نے شرکت کی تھی۔