امریکی اداکارہ و گلوکارہ جنیفر لوپز کی آج 50 ویں سالگرہ

Last Updated On 25 July,2019 06:33 am

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی ادکارہ و گلوکارہ جنیفر لوپز جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 جولائی 1969ء کو پیدا ہونے والی امریکی اداکارہ و گلوکارہ جنیفر لوپز نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں اور آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔

اداکارہ و گلوکارہ نے 22 سال کی عمرمیں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا۔ کامیڈی شو ان لیونگ کلر میں بطور ڈانسر کام کیا اور خوب شہرت کمائی، اداکاری کی راہوں پر سفر کا آغاز 1997ء میں فلم سیلینا سے کیا۔ 1999ء میں ریلیز پہلے میوزک البم آن دی 6 نے جنیفر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کرایا۔

جنیفر لوپز کی سالگرہ پر ان کے دوستوں نے انسٹا گرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکبادیں بھی دیں، کچھ دوستوں نے اداکارہ و گلوکارہ کے ساتھ یادگار لمحات کو ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا جبکہ ایک دوست نے ان کی حالیہ اور پرانی تصویر شیئر کیا اور کہا کہ سب دوست بتائیں کہ ان میں وہ کن تصویر میں خوبصورت لگ رہی ہیں، اے والی تصویر ان کی حالیہ تصویر جبکہ بی والی تصویر ان کی جوانی کی تصویر ہے۔