سنجے دت کی سالگرہ کے روز نئی فلم کا پوسٹر منظر عام پر

Last Updated On 31 July,2019 08:25 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے گزشتہ روز اپنی 60 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ان کے مداحوں کے لئے نئی فلم کا پوسٹر جاری کیا گیا جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ میں سنجو بابا کے نام سے پہچانے جانے والے سنجے دت نے سالگرہ منائی تو اس خوشی کے موقع پر وہ اپنے مداحوں کو تحفہ دینا نہ بھولے۔ سالگرہ کو منفرد بنانے کے لئے اُن کی نئی آنے والی فلم ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

فلم کے پوسٹر میں سنجو بابا منفرد انداز کے ساتھ منہ چھپائے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں، سنجے دت فلم میں ادھیرہ کے نام کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پراشانتھ نیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ کا پہلا پارٹ گزشتہ سال ریلیز کیا گیا تھا تاہم فلم کا دوسرا حصہ سنجے دت کے کردار کے ساتھ ایک مختلف انداز میں پیش کیا جائے گا۔