مہوش حیات کا ہدایتکاری کے میدان میں کودنے کا فیصلہ

Last Updated On 01 June,2019 09:52 am

لاہور: (ویب ڈیسک) صدارتی تمغہ امتیاز جیتنے والی مہوش حیات نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں کودنے کا فیصلہ کر لیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘،’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘اور’’لوڈ ویڈنگ‘‘جیسی مشہور فلمیں دینے والی اداکار نے انڈسٹری میں صلاحیتوں کومزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اداکاری کے بعد اب ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ بھی سیکھا اب میں اس کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، اس طرح کی انسان ہوں جو کبھی کسی پر کسی بھی چیز کے لیے انحصار نہیں کرتی۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جہاں فنکار کو ہدایت کار پر انحصار کرنا پڑتا ہے لہٰذا اب میری نظریں ڈائریکٹر کی کرسی پر جمی ہوئی ہیں۔