رنبیر کپور اور دپیکا ایک اور فلم میں اکٹھے کام کرنے پر راضی

Last Updated On 27 April,2019 10:01 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کا افیئر زبان زدعام رہا تاہم دپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے شادی کرلی جبکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بھی جلد شادی کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

بریک اپ کے باوجود بھی دپیکا اور رنبیر ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں اور دونوں دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔ دپیکا اور رنبیر اپنے بریک اپ کے بعد ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ اور ’’تماشا‘‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں اب دونوں نے انوراگ باسو کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔